31 مئی 2013 - 19:30
ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی طرف سے پر امن ایٹمی پروگرام کی حمایت

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت میں بیان دیا ہے۔

ابنا:  ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ علی اصغر سلطانیہ نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آئي اے ای اے میں ناوابستہ تحریک کے ملکوں نے جمعے کو اپنے اجلاس میں ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان پیر کے دن بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں پڑھا کر سنایا جائے گا۔ واضح رہے آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیاآمانو نے بائيس مئي کو ایران کے ایٹمی پروگرام کےبارے میں نئي رپورٹ جاری کی تھی، انہوں نے اس رپورٹ میں بھی کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام قانون کے دائرے میں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲